15 2 2 620x320 2

مُلک بھر میں کورونا اینٹیجن ٹیسٹنگ کے لیے یکساں پالیسی اپنائی گئی ہیں۔ این سی او سی اجلاس سے خطاب

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا جائزہ اجلاس وفاقی وزیراسد عمر کی زیر صدارت جاری ہیں، قومی ادارہ صحت میجر جنرل عامر اکرام کی این سی او سی اجلاس کو بریفنگ دی، میجر جنرل عامر اکرام کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کی سفارشات اور دیگر اہم گائیڈ لائنز کے تحت مُلک بھر میں کورونا اینٹیجن ٹیسٹنگ کے لیے یکساں پالیسی اپنائی گئی ہیں۔ کورونا کی جلد تشخیص کے لیے کورونا اینٹجن ٹیسٹنگ کی یکساں پالیسی نافز کی گئی، بین الاقوامی معیار کے مطابق پالیسی سازی میں تمام صوبوں کو اعتماد میں لیا گیا۔ابتدائی طور پر حکومت کی جانب سے پبلک سیکٹر لیبارٹریز کو انٹیجن ٹیسٹنگ کی اجازت دی گئی، نجی لیبز کو انٹیجن ٹیسٹنگ کی اجازت صوبائی حکومتوں کا فیصلہ ہوگا۔ انٹیجن ٹیسٹنگ کی اجازت صرف پی سی آر ٹیسٹ کرنے والی نجی لیبز کو ہی دی جاسکے گی، صوبائی حکام کی جانب سے بھی این سی او سی کو بریفنگ دی ہیں، اینٹیجن ٹیسٹنگ کے لیے تمام بڑے ہسپتالوں میں انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سعودی وفد کا دورہ معاشی استحکام کا آغاز ثابت ہوگا، شہباز شریف