download 2 65

نیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی اسکواڈ کے 46 ممبران کے کورونا ٹیسٹ منفی آ گئے

ویب ڈیسک : نیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی اسکواڈ کے 46 ممبران کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آ گئے ہیں، جس کے نتیجے میں نیوزی لینڈ ہیلتھ منسٹری کے مطابق پاکستانی اسکواڈ کے تیسرے کورونا ٹیسٹ پیرکوکیے گئے تھے، جس کے نتائج سامنے آ گئے ہیں اور سارے ٹیسٹ منفی ہیں، وزارت صحت نیوزی لینڈ کا کہنا ہے کہ 46 میں سے 42 ممبران کے کورونا کے 3 ٹیسٹ منفی آ چکے ہیں، پاکستانی کھلاڑیوں کے ایس او پیز فالو کرنے میں بھی بہتری آئی ہے۔


حکام کے مطابق پاکستانی ٹیم کو ابھی ٹریننگ کی اجازت نہیں ہیں۔ ٹیم کے 3 ممبران کے ٹیسٹ نتائج پر فی الوقت تحقیقات جاری ہیں، اسکواڈ کے ایک ممبر کی ٹیسٹ رپورٹ آنا باقی ہے، نیوزی لینڈ نے شاہینوں کے خلاف اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، قومی اسکواڈ کے ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد میچ شروع ہوگا۔

ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ ان کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے، لیکن وہ کیریئر میں ہر چیلنج کی آزمائش کے لیے تیار ہیں، اور ہمیشہ خود پر فوکس اور یقین رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں ہمیشہ مثبت رہتا ہوں، اور صورت حال کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن بہ طور کپتان میری ذمہ داریاں دوسرے کھلاڑیوں سے زیادہ ہیں، اس لیے ان کو دیکھتے ہوئے پلان کرتا ہوں۔