download 3 48

پشاورمیں کورونا ایس او پیز کیخلاف ورزی پر 5 اڈے سیل

ویب ڈیسک (پشاور): محکمہ ٹرانسپورٹ کا صوبے بھر میں ایس او پیز کے خلاف ورزی پر 16886 گاڑیوں کو تقریباً 45 لاکھ کے جرمانے محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 5 اڈے سیل اور 945 اڈوں کو وارننگ جاری کردی ہیں۔ ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ ارشد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کا خیبرپختونخوا میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  حلف برداری، حکومت جلد از جلد اسمبلی اجلاس بلائے، ڈاکٹر عباد اللہ

محکمہ ٹرانسپورٹ میں روزانہ کی بنیاد پر پورے صوبے میں ایس او پیز پر عمل درآمد کی رپورٹ بھی تیار کی جارہی ہے۔ تمام بس اڈوں میں کورونا ایس او پیز واضح طور پر آویزاں کیا جائے اور عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ تمام مسافروں میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور ماسک لگانے کو یقینی بنایا جائے،
خیبرپختونخوا کے تمام بس اڈوں پر باقاعدگی سے سینٹائزر کا اہتمام کیا جائے اور مسافروں کو صابن سے ہاتھ دھونے کی سہولیات فراہم کی جائے۔ تمام گاڑیوں کی عملے کو ایس او پیز پر عملدرآمد کا باقاعدہ تربیت فراہم کی جائے،چیف سیکرٹری کی ہدایت کے مطابق کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشیں، 33 افراد جاں بحق، 46 زخمی