ecc 4

ای سی سی اجلاس کا اعلامیہ جاری، اہم فیصلوں کی منظوری

ویب ڈیسک (اسلام اباد) : مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا ، وزارت خزانہ نے اعلامیہ جاری کر دیا ، پاکستان اسٹیل ملز کو گیس کے واجبات پر فنڈز کی ادائیگی کی سمری منظور کر لی گئی ، سوتی دھاگہ کی درآمد پر پانچ فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری دی گئی ، کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کی منظوری آئندہ اجلاس تک موخر دی گئی ، زیرو ریٹڈ ایکسپورٹ اورینٹڈ سیکٹر کو بجلی اور آر ایل این جی پر رعایت کے تحت رجسٹریشن کے طریقہ کار کا بھی فیصلہ نہ ہو سکا ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے قرضے معاف کرنے یا حکومتی گرانٹ میں تبدیل کرنے کے معاملہ پر سب کمیٹی قائم کر دی گئی ، وزیر منصوبہ بندی کمیٹی کے سربراہ ہونگے ، معاون خصوصی پیٹرولیم ندیم بابر سیکرٹری خزانہ اور دیگر متعلقہ حکام شامل ، اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمارت اور سات ججوں کی رہائش گاہوں کی تعمیر و مرمت کیلئے اضافی فنڈز کی بھی منظوری دی گئی ، پی پی ایل کے گیس فیلڈ سے تھرڈ پارٹی کو گیس فراہمی کی بھی منظوری دی گئی ۔

مزید پڑھیں:  خان یونس میں اجتماعی قبر دریافت، 100 سے زائد نعشیں نکال لی گئیں