sikandar sherpao 1

حکومت کرونا سے بڑی بیماری ہیں ، اس سے ہمیں نجات حاصل کرنا ہوگا، سکندر شیرپاو

ویب ڈیسک (صوابی )قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئر مین سکندر شیرپاو نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ حکومت اگر کرونا کو سیریس لیتی تو کرونا کے پہلی لہر میں اس سے بچانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھاتی ۔ انہوں نے کہا کہ کرونا کی پہلی لہر میں حکومت نے عوام اپنی مدد آپ لئے چھوڑا دیا تھا اور خودکو بری الذمہ قرار دیا ،آب پی ڈی ایم کے جلسے شروع ہوئے تحریک شروع ہوئی ۔لوگ مہنگائی سے تنگ آگئے ہیں ان کے فیصلوں سے تنگ آگئے تو حکومت کو دوبارہ کرونا یاد آ گیا ،ھم سمجھتے ہیں کرونا خطرناک ناک بیماری ہیں اس کا علاج بھی ہونا چاہیے اور احتیاط بھی ،حکومت کرونا سے بڑی بیماری ہیں اور اس سے ہمیں نجات حاصل کرنا ہوگا سکندر شیرپاو کا کہنا تھا کہ جس سے ملک کی معشیت بحال ہوگئی اور عوام کے مسائل کم ہونگے ۔اس حکومت کے ہوتے ہوئے مہنگائی میں اضافہ ہوگا بے روزگاری بڑھے گئی اور غربت میں اضافہ ہوگا ۔حکومت پی ڈی ایم کے جلسوں کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ۔13دسمبر کو لاھور میں کامیاب جلسہ ہوگا ،اس کے بعد اسلام آباد کا فیز ہوگا جس سے حکومت مذید بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ۔حکومت اسٹبلشمنٹ کے زور سے چل رہی ہیں تھوڑا جلسوں کا زور آتا ہیں تو آبپارہ کے چکر شروع ہوجاتے ہیں ۔حکومت انگلی پکڑ کر اور سہارے سے چل رہی ہیں ۔چیئر مین قومی وطن پارٹی نے اس حوالے سے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کے جمہوریت میں عوام کی حکمرانی ہوتی ہیں اور عوام فیصلے اہمیت رکھتے ہیں ۔اس لئے پی ڈی ایم عوام سے رجوع کر رہی ہیں اور عوام کے زور سے ہم یہ دیکھنا چاھتے ہیں کے لوگ حکومت سے تنگ آچکے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  جمرود، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پتنگ نامی افغانی جاں بحق