hands medical gloves put protective mask globe world coronavirus corona virus attack concept concept fight against virus 168508 455

دنیا بھرمیں کورونا وائرس کے 6 کروڑ41لاکھ سےزائد کیسزرپورٹ

ویب ڈیسک:دنیا بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 14لاکھ پچیاسی ہزار سے بڑھ گئی اور 6 کروڑ اکتالیس لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔امریکا میں 24 گھنٹے کے دوران مزید ڈھائی ہزار سے زائد اموات ہوئیں اور پونے دو لاکھ مریض سامنے آئے۔
اٹلی میں آٹھ سو کے قریب، برطانیہ میں چھ سو اور فرانس میں ساڑھے چار سو سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار 159 اور 94 لاکھ99 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 73 ہزار862 اور 63 لاکھ88 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔دنیا بھر میں پہلے50 لاکھ کیسز کا سفر 186 دنوں میں طے ہوا۔ ایک کروڑ سے دو کروڑ کیسز ہونے میں 43 دن لگے۔
اسپین میں 16 لاکھ73 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 45 ہزار511 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں 16 لاکھ 43 ہزار کورونا کیسز اور59ہزار51 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ترکی نے مسلسل نویں روز ریکارڈ اموات کے بعد ہفتے کی رات اور اتوار کو پورا دن ملک گیر لاک ڈاون کا اعلان کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سپیس ایکس امریکا کیلئے جاسوس سیٹلائٹس نیٹ ورک بنانے کیلئَے تیار