1910401 shahbazsharifx 1550137362

شہبازاورحمزہ کے پیرول کی مدت آج ختم ہوگئی

ویب ڈیسک(لاہور)صدر مسلم لیگ(ن) اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی مدت آج سے ختم ہو رہی ہے۔مسلم لیگ(ن ) جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب کو میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہبازکی پیرول پر رہائی کی مدت میں توسیع کی درخواست دی گئی تھی۔ دونوں کی پیرول پر رہائی کی مدت آج ختم ہو رہی ہے
پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری عطا تارڈ کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیاتھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے افسوس کیلئے بہت سارے لوگ آنا چاہتے ہیںلہذا ان کے پیرول کی مدت میں توسیع کی جائے۔ پنجاب اسمبلی میںپیرول پر رہائی کی مدت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  سینیٹ انتخابات، پنجاب سے 7 امیدواران بلامقابلہ سینیٹر منتخب