arest

مانسہرہ :خود کوحساس ادارے کا جعلی افسرظاہرکرنےوالانوسر بازگرفتار

ویب ڈیسک(مانسہرہ )۔مانسہرہ خود کو حساس ادارے کا جعلی افسر ظاہر کرنے والا نوسر باز پولیس نے گرفتار کر لیاہے ۔مانسہرہ ملزم کے قبضہ سے ایک گاڑی اور وائرلیس سیٹ برآمدکر لیا گ۔ ملزم خود کو پاک فوج کا میجر بلال ظاہر کر کے شہریوں سے فراڈ کا مرتکب تھا۔ احتشام ولد شیخ محمد ساکنہ شیرگڑھ حال ایبٹ آباد خود کو حساس ادارے کا میجر بلال ظاہر کرتا تھا۔ملزم پر پہلے بھی ایبٹ آباد میں نوسر بازی کے مقدمات درج ہیں۔
شہریوں کی شکایت پر ملزم گرفتار گاڑی بھی پولیس نے قبضہ میں لے لی ہے۔ملزم کی گاڑی سے وائرلیس سیٹ بھی برآمد جس کو دکھا کر لوگوں کو ڈراتا دھمکاتا تھا۔مانسہرہ پولیس نے ملزم پر زیر دفعہ 419/420 اور 171 کے تحت مقدمہ درج کر لیاہے ۔مانسہرہ تھانہ سٹی پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جعلی میجر بلال کے متاثرہ افراد تھانہ سٹی پولیس سے رابطہ کریں تاکہ ان کی داد رسی کی جا سکے۔

مزید پڑھیں:  لوئردیر :گھر پر پہاڑی تودہ گرنے سے چار افراد جاں بحق