11 mar ECCmeetingg

مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

ویب ڈیسک(اسلام آباد)اسلام آباد کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس شروع ہو چکا ہے ۔مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں 10نکاتی ایجنڈاپر غور جار ی ہے ۔پاکستان اسٹیل ملز کو گیس کے واجبات پر فنڈز کی ادائیگی کی سمری پیش کی جائیگی جبکہ سوتی دھاگہ کی درآمد پر پانچ فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری دی جائیگی ۔ایجنڈا کے مطابق وزارت تجارت نے 30 جون 2021 تک یہ رعایت مانگی ہے، کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کی منظوری بھی دینے کا بھی جائزہ لیا جائیگا ۔
اجلاس میںزیرو ریٹڈ ایکسپورٹ اورینٹڈ سیکٹر کو بجلی اور آر ایل این جی پر رعایت کے تحت رجسٹریشن کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیا جائیگا ،نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے قرضوں کو معاف کرنے یا حکومتی گرانٹ میں تبدیل کرنے کی سمری بھی ایجنڈہ میں شامل ہے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمارت اور سات ججوں کی رہائش گاہوں کی تعمیر و مرمت کیلئے اضافی فنڈز کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا جائیگا یوٹیلیٹی سٹورز کو درآمدی چینی لینے والا ادارہ ڈیکلیئر کرنے کی سمری پر بھی غور کیا جائے گا اور پی پی ایل کے گیس فیلڈ سے تھرڈ پارٹی کو گیس فراہمی کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  ڈالر کی تنزلی جاری، سٹاک ایکسچینج میں 66 ہزار کی حد بحال