Nepra 750x369 1

نیپرا کا صنعتی صارفین کیلئے بجلی ٹیرف میں کمی کا فیصلہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)نیپرا نے صنعتی صارفین کیلئے بجلی ٹیرف میں کمی کا فیصلہ جاری کردیا ،حکومت نے نیپرا کو صنعتی صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی تجویز دی تھی ،نیپرا نے صنعتی صارفین کیلئے حکومتی پیکچ کی توثیق کردی ،صنعتی صارفین کیلئے بجلی ٹیرف میں کمی کے حکومتی پیکچ پر اعتراض نہیں ۔ نیپرا نے نوٹیفکیشن کیلئے فیصلہ حکومت کو بھجوادیا ،وفاقی حکومت نے صنعتی صارفین کیلئے پیکچ کا اعلان کیا تھا ۔ٹیرف 12.96 سے کم کرکے 8 روپے فی یونٹ کیا جائے گا، یہ ٹیرف بی ون, ٹو اور بی تھری صارفین کیلئے کم کیا جائے گا نیپرا کے مطابق ٹیرف میں کمی پر 14 ارب روپے کی سبسڈی بنے گی ،صنعتی صارفین کیلئے بجلی کا ٹیرف 8 روپے یوںٹ تک کم کرنے کا اعلان کیا گیا ،صنعتی صارفین کیلئے رعایتی پیکیج 8 ماہ کیلئے ہوگا ،بجلی ٹیرف میں کمی کا اطلاق یکم نومبر 2020 سے 30 جون 2021 تک ہوگا۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں فائرنگ سے ریٹائرڈ پولیس اہلکار جاں بحق