amir muqam 1

پی ڈی ایم خیبر پختونخواہ کا 4 اور 6 دسمبر کو صوبہ بھر میں احتجاج کا اعلان

ویب ڈیسک: پی ڈی ایم صوبہ خیبر پختونخواہ نے 4 /6 دسمبر کو احتجاجی ریلیوں کا اعلان کر دیاپی ڈی ایم کی تمام جماعتیں اضلاع کی سطح پر مشترکہ پروگرام تشکیل دیں.

مرکزی پی ڈی ایم کے فیصلے کے مطابق 13 دسمبر کو لاہور جلسہ عام کو کامیاب کرنے کے سلسلے میں بھی حکمت عملی طے کر لی گئی ۔4دسمبر نوشو بابا جی ٹی روڈ پشاور اور 6دسمبر پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی ریلیاں ہوگی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گرفتاریوں اور کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے حکمرانوں نے آئین سے ماورا غیر قانونی فیصلے اور اقدامات کیے جسے مسترد کرتے ہیں یہ فیصلے آج یہاں پی ڈی ایم کے ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے پی ڈی ایم کے صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر عبدالجلیل جان کے مطابق ورکنگ کمیٹی کا اجلاس صوبائی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام مولانا عطاء الحق درویش کی صدارت میں مفتی محمود مرکز پشاور میں منعقد ہوا.

جس میں مسلم لیگ کے جاوید مرتضی عباسی اختیار ولی خان فضل اللہ داودزئی عوامی نیشنل پارٹی کے مختیار خان شاکر شنواری قومی وطن پارٹی کے طارق خان جمعیت اہل حدیث کے ڈاکٹر ذاکر شاہ پختونخواہ عوامی پارٹی سے شرف الدین اور احمد شاہ یوسفزئی نیشنل پارٹی کے نظام بادشاہ جمیعت علمائے اسلام کے مولانا عطاءالحق درویش مولانا امان اللہ حقانی عبدالجلیل جان آصف اقبال داودزئی اور مولانا مسکین شاہ نے شرکت کی اجلاس کے فیصلوں کے مطابق پی ڈی ایم صوبائی سطح پر چار اور چھ دسمبر کو صوبہ بھر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں پنجاب اورخیبر پختونخوا میں حالیہ گرفتاریوں اور کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے حکومتی اقدامات کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالے گی.

مزید پڑھیں:  جنگ بندی قرارداد کےبعد اسرائیلی بربریت میں تیزی،مزید26افرادشہید

اجلاس کے فیصلوں کے مطابق چار اور چھ دسمبر کو احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں ہونگی اس سلسلے میں صوبائی قائدین نے اپنے جماعتوں کے ضلعی عہدیداروں کو ہدایات جاری کر دی کہ وہ پی ڈی ایم کے مشترکہ اجلاس فوری منعقد کرکے احتجاجی پروگرامات کے لیے حکمت عملی طے کریں اور ضلعی قائدین کی قیادت میں مشترکہ پروگرامات تشکیل دیں اجلاس میں 13 دسمبر کو لاہور جلسہ عام کی کامیابی کے لئے بھی حکمت عملی طے کی گئی اور آئندہ اجلاس میں تمام جماعتوں کی مشاورت سے لائحہ عمل کا اعلان ہوگا اجلاس میں ملتان اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں کارکنوں کے گرفتاریوں اور رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کی مذمت کی گئی حکومتی اقدامات کو ریاستی تشدد اور ماورا اقدامات قرار دے دیا گیا اجلاس میں کہا گیا کہ چونکہ پی ڈی ایم کو حکومت کے غیر آئینی اقدامات کے خلاف احتجاج کا حق حاصل ہے لہٰذا حکومت غیر آئینی اقدامات سے گریز کرے اور گرفتار کارکنوں کو فوری طور پر رہا کرے اور ایف آئی آر واپس لی جائیں اجلاس میں 4دسمبر نوشو بابا اور 6دسمبر پشاور پریس کلب کے سامنے ریلیوں کا انعقاد کی توثیق بھی کی گئی.

مزید پڑھیں:  درسی کتب کی طباعت میں تاخیر، داخلہ مہم بری طرح متاثر