5 1 56 2

کرپشن تمام برائیوں کی جڑہےجسےجڑسے اکھاڑپھینکیں گے۔چیئرمین نیب

ویب ڈیسک(اسلام آباد)چئیرمین نیب نے اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف ہدایات جاری کر دیں ہیں۔ چئیرمین نیب کا کہنا تھا اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے، کرپشن تمام برائیوں کی جڑ ہے جسے جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ بدعنوان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے پرعزم ہیں ، پاکستان اور چین سی پیک میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں۔ پنجاب میں 56 پبلک لمیٹڈ کمپنیوں سے متعلق تحقیقات کیں ہیں۔ نیب نے 435 آف شور کمپنیوں سے متعلق بھی تحقیقات کی ہیں، خود احتسابی کی پالیسی کے تحت نیب حکام کو بھی ان کی کمزوریاں اور کارکردگی بتا دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان کا ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان