55555555

اورکزئی سنٹرل کرم سے محمد احمد نامی شخص کی نعش برآمد

ویب ڈیسک(اورکزئی) سنٹرل کرم سے محمد احمد نامی شخص کی قتل شدہ لاش برآمد ہوئی ہے ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مرحوم کا تعلق ضلع رحیم یار نیو ٹاون سے ہے۔ قتل شدہ لاش کے پاس تحریک طالبان پاکستان عمر خراسانی گروپ کے نام سے منسوب پشتو زبان میں خط ملا ہے، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ خط میں ٹی ٹی پی کی طرف سے لکھا گیا ہے کہ ضلع اورکزئی اور ضلع کرم میں سرکاری نوکری کرنے والے اور پاکستان حکومت کو ٹیکس دینے والوں کا یہی انجام ہوگا۔

مزید پڑھیں:  وانا، فطرانہ فی کس 248 روپے مقرر کر دیا گیا