pic 1544710148

خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس میں موبائل فون کےاستعمال پرپابندی عائد

ویب ڈیسک (پشاور)خیبر پختونخوا کابینہ اجلاس میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائدکر دی گئی ہے ۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں پابندی عائد کی گئی ۔ کابینہ ممبران دوران اجلاس موبائل فون اور دیگر کمیونیکیشن آلات استعمال نہیں کریں گے ،احکامات پر سختی سے عمل درآمد کی تاکید کی گئی ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزرا، مشیر اور معاونین ،انتظامی سیکٹریز اور دیگر سرکاری اہلکار آئندہ اجلاس کے دوران فون استعمال نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں:  کسٹم کے2شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کردی گئی