86c749c2 926f 4fc9 baff 11e94746cbd4

ملک کے مختلف اضلاع کیطرح وزیرستان وانا میں بھی خصوصی افراد کا عالمی دن منایا گیا

ویب ڈیسک (جنوبی وزیرستان): پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذوروں کا عالمی دن 3 دسمبر کی طرح ضلع جنوبی وزیرستان وانا میں منایا گیا ہیں، جس میں جنوبی وزیرستان وانا کے اسسٹنٹ کمشنر وانا امیر نواز کے علاوہ گورنمنٹ ہائی سکول کے پرنسپل غلام حسین، پاکستان ریڈ کریسنٹ کے کارکنان، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں اور مختلف مکاتب فکر کے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ہیں۔

جنوبی وزیرستان وانا معذور فاونڈیشن کے صدر گل جان وزیر نے کہا کہ ہماری نوکری کے کوٹے پر قبضہ مافیا نے قبضہ کیا ہوا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہےکہ حکومت تحقیقات کرکے ہمارا کوٹہ ہمیں دیا جائے اور کئی سالوں سے عشر زکوت سے ہمارے نام لاکھوں روپیاں لوگوں نے ہڑپ ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ عشر زکوت جنوبی وزیرستان کے ریکارڈ کو پبلک کیا جائے، تاکہ چوروں اور لوٹہروں کی نشاندہی ہوسکے، آنے والے وقت میں ایسے چوروں اور لوٹہروں کا راستہ روکا جائے۔

مزید پڑھیں:  ٹھنڈیانی :محکمہ جنگلات کی گاڑی کو حادثہ :ایک فارسٹ گارڈ جاں بحق ،دو زخمی

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وانا امیر نواز نے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد دنیا بھر میں معذوروں کو درپیش مسائل اجاگر کرنا اور معاشرے میں ان افراد کی افادیت پر زور ڈالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہمیں معذور افراد کیلئے جنوبی وزیرستان پاک افغان باڈر انگوراڈا پر ٹرک پر پیسے مقرر کئے تھے، لیکن کسٹم بننے پر وہ ختم ہوگئے، ابھی ہم کسٹم کے اصولوں کے مطابق پھر معذور افراد کیلئے امداد کرینگے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان معذور فاونڈیشن کے ساتھ عشر زکوت فنڈز اور بیتول مال کے ذریعے ان کی محرومیاں دور کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر میں مختلف سرکاری و نیم سرکاری تنظیموں کے زیراہتمام سیمینارز اور ورکشاپس کا اہتمام کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، وکیل کو حبس بے جا میں رکھنے پر پولیس کے خلاف ایف آئِی آر درج

جن میں لوگوں کو اس بات پر قائل کیا جائے گا کہ وہ معذور افراد کی ضروریات پوری کرنے کے لئے مثبت کوششیں بروئے کارلائیں۔ واضح رہے کہ معذوروں کا عالمی دن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 14 اکتوبر 1992 کو منظور ہونے والی قرار داد نمبر47/3 کے تحت ہر سال 3 دسمبر کو منایا جاتا ہے، جنوبی وزیرستان میں ہزاروں کے تعداد میں معذور افراد موجود ہیں جو حالیہ دہشتگردی سے متاثر ہوگئے ہیں۔