perpdpfdf

پشاور میں خصوصی افراد کے عالمی دن پر خصوصی افراد کا احتجاج

ویب ڈیسک (پشاور): خصوصی افراد کے عالمی دن پر خصوصی افراد کا احتجاج، مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی گونگے بہرے افراد کے لیے سپیشل پیکیج کا اعلان کریں، 2015 میں وزیراعلی پرویز خٹک نے گونگے افراد کو کوٹے کے مطابق چار فیصد روزگار کا وعدہ کیا، 1992سے 2020 تک ڈائریکٹرز سوشل ویلفیئر کی ناانصافیاں برداشت کر رہے ہیں، ہمیں نظر انداز کر کے نوکریوں میں اپنے کوٹے کے مطابق حصہ نہیں دیا گیا، گونگے بہرے افراد کے لیے صحت کارڈ فوری طور پر جاری کیے جائیں، تمام گونگے بہرے افراد کو ملازمت کی بالائی حد عمر میں بیس سال کی رعایت دی جائے، گونگے بچوں کے سکولوں میں تعینات اساتذہ سپیچ تھراپی اور اشاروں کی زبان سے نابلد ہیں تربیت یافتہ اساتذہ بھرتی کیے جائیں.

مزید پڑھیں:  وفاقی دارالحکومت پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے