Nawaz 11 1

سابق وزیراعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا تفصیلی و تحریری حکم نامہ جاری

ویب ڈیسک (اسلام آباد): اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی بذریعہ اشتہار طلبی کا معاملہ پیش آیا، سابق وزیراعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا تفصیلی و تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ فیصلہ کے مطابق نواز شریف کے خلاف 87 سی آر پی سی کے تحت کارروائی مکمل ہے، اس سے قبل نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھا، ثبوتوں اور گواہوں کی روشنی میں نواز شریف جان بوجھ کرعدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے،اسلام آباد ہائی کورٹ کے مطابق
نواز شریف کو عدالتی کارروائی کا مکمل ادراک تھا، نواز شریف کو اشتہاری قراردیا جاتا ہے،
نواز شریف کے ضامنوں کیخلاف 514 کے تحت کارروائی عمل لائے جائے گی، آئندہ سماعت پر نواز شریف کے ضامن عدالت میں پیش ہوں، نواز شریف کے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس کیس میں ضامنوں کو شو کاز نوٹس جاری ہیں، نواز شریف کے ضامن راجہ رب نوازعباسی اور سخی محمد کو شوکاز نوٹس جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، سردیاں پھر ہوٹ آئیں، بارش سے موسم خوشگوار