2077395 deforestationx 1599429642 146 640x480 1

جنگلات کی کٹائی روکنے کیلئے انتظامیہ کا تعاون درکار ہے۔ ڈسٹرکٹ رینج آفیسر

ویب ڈیسک (جنوبی وزیرستان): جنوبی وزیرستان میں محکمہ جنگلات کے افسران کٹائی مافیا اور مقتدر حلقوں کے سامنے بے بس ہیں، برمل، شکئی اور دیگرعلاقوں میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری ہیں۔ چلغوزہ، دیار اور دیگر قیمتی لکڑیاں افغانستان سمگل کی جارہی ہیں۔


مقامی ذرائع کے مطابق روزانہ کے حساب سے درجنوں ٹرک افغانستان جارہے ہیں، وانا سے انگور اڈہ تک جگہ جگہ لکڑیوں کے ٹال لگے ہوئے ہیں، محکمہ جنگلات کی جانب سے جنگلات کی کٹائی اور سمگلنگ روکنے میں ناکامی کا اعتراف کیا۔ ڈسٹرکٹ رینج آفیسر محمد یعقوب کا کہنا تھا کہ جنگلات کٹائی مافیا اور قبائل کے سامنے ہم بے بس ہیں،وانا سے انگوراڈہ تک ہماری رٹ موجود نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  وانا، فطرانہ فی کس 248 روپے مقرر کر دیا گیا

جس کے نتیجے میں ساری صورتحال سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کرچکے ہیں،ہمارے پاس وسائل نہیں، مشتعل قبائل سے ہماری جان کو خطرہ ہے، جنگلات کی کٹائی روکنے کیلئے سیکیورٹی فورسز، پولیس اور انتظامیہ کا تعاون درکار ہے، درختوں کی کٹائی یوں جاری رہی تو وزیرستان کی قدرتی خوبصورتی ماند پڑ جائے گی، پولیس ذرائع کے مطابق مختلف چیک پوسٹوں پر لکڑیوں سے بھری ٹرک ڈارئیوروں سے رشوت لیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کے احکامات نظر انداز، ٹانک میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری