Pakistan and FATF 1

حکومت کا ایف اے ٹی ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): حکومت کا ایف اے ٹی ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کا فیصلہ کیا، 40 ہزار انعامی بانڈز کے بعد 25 ہزار کے انعامی بانڈز ختم کرنے پرغورکیا،پہلے مرحلے میں 25 ہزار کے انعامی بانڈ کو پرائم بانڈ میں تبدیل کیا جائے گا، 25 ہزار کے انعامی بانڈ کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز رواں ماہ کے آخر میں کیا جائے گا، 25 ہزار کے بعد 15 ہزار اور ساڑھے سات ہزار کے انعامی بانڈز کی رجسٹریشن ہوگی، انعامی بانڈ فروخت کرتے ہوئے وقت اسٹیٹ بینک کو بھی لازمی آگاہ کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  بجلی چوری اور اوور بلنگ، ایف ائی اے کی چھاپہ مار ٹیموں کی سیکورٹی کا مطالبہ

25 ہزار کے انعامی بانڈز کی خریداری کیلئے شناختی کارڈ کی شرط بھی رکھ دی گئی ہے، ذرائع کے مطابق دیگر انعامی بانڈز کی رقم بھی اب کیش نہیں ملے گی، ایک مرتبہ قرعہ اندازی میں نکلنے والا انعامی بانڈ بھی اسٹیٹ بینک میں جمع کرانا ہوگا، انعامی رقم حاصل کرنے کیلئے بھی قومی شناختی کارڈ نمبر اور اسٹیٹ بینک فارم پر کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کو اجازت لے کر ڈیوٹی سٹیشن چھوڑنے کی ہدایات