news 1393403479 8744

دھند کی شدت میں کمی کے باعث لاہورموٹروے کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

ویب ڈیسک (لاہور): لاہور سے شیخوپورہ تک دھند کی شدت میں کمی کے باعث موٹروے کو ہرقسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا، ترجمان موٹروے کا کہنا تھا کہ موٹر وے M-1, M -2، پشاور تا لاہورکیلئے ہر قسم کی ٹریفک کھلی ہے۔ ٹریفک رواں دواں ہے، ان کا کہنا تھا کہ عوام سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، گاڑی کی رفتار کم رکھیں اور درمیانی فاصلہ پر چلیے، سفر شروع کرنے سے پہلے (NHMP Humsafar) اسمارٹ فون ایپلیکیشن ، ایف ایم ریڈیو 95 یا ہیلپ لائن130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ میں ٹریفک حادثہ ، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق