download 5 16

قومی ووٹرز ڈے ملک بھر میں 7 دسمبر کو منایا جا رہا ہے-الیکشن کمیشن آف پاکستان

ویب ڈیسک (اسلام آباد): قومی ووٹرز ڈے ملک بھر میں 7 دسمبرکومنایا جا رہا ہے، یہ دن 7 دسمبر 1970 کو ملک میں منعقد ہوئے ہیں۔ پہلےعام انتخابات کی یاد میں منایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی پھیلانا اورتمام طبقات کی انتخابی عمل میں شرکت کو یقینی بنانا ہے۔اس سلسلے میں مرکزی تقریب الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی، جس سے چیف الیکشن کمشنر خطاب کریں گے، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے صوبائی دفاتر میں بھی یہ تقاریب منعقد کی جائیں گی ۔ تما م تقاریب میں (Covid-19) ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ