45454545 1

پی ڈی ایم کے کارکنان کا پشاور فردوس چوک میں احتجاج

ویب ڈیسک (پشاور):پی ڈی ایم کارکنوں اور رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر کا معاملہ، پی ڈی ایم کے کارکنان کا پشاور فردوس چوک میں احتجاج،احتجاجی مظاہرے میں حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی، احتجاجی ریلی میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے کارکنان کی شرکت، مظاہرین نے فردوس سے ہشتنگری تک ریلی نکالی، مظاہرین نے جی ٹی روڈ کو بند کر دیا،جلیل جان کا کہنا تھا کہ ملتان اور پشاور جلسے کے بعد پی ڈی ایم کے رہنماؤں کے خلاف ایف ائی ار واپس لیا جائے، حکومت جلسے کرے تو کچھ نہیں ہم کرے تو کورونا وائرس ، قانونی اور آئینی حق سے ہمیں روکا جا رہاہے، حکومت کو گھر بھیجنے تک احتجاج اور جلسے جاری رہینگے، مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا محال کر دیا، عوام پریشان ہیں موجودہ حکومت کو گھر جانا ہوگا، پی ٹی ائی حکومت چلانے کے قابل نہیں ملک کا بیڑا غرق کر دیا۔

مزید پڑھیں:  نوازشریف سیاست میں سرگرم، جلد پارٹی صدارت سنبھالیں گے