688396 2808295 imran khann akhbar 8

کورونا وبا کی وجہ سے دنیا معاشی بدحالی کا شکارہے۔ وزیراعظم

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے سبب دنیا کو معاشی بدحالی کا سامنا ہے، پسماندہ ممالک کے قرضے معاف کیے جائیں یا پھرکم ترقی یافتہ ممالک کے لیے رعایتی قرضے کی سہولت دی جائے۔ رات گئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ہمیں شرح نمومیں اضافے کے لیے زور دیا ہے۔

5 ترقی پذیر ممالک پہلے ہی ڈیفالٹ کرچکے ہیں، قرضوں پر ریلیف دینے پر جی 20 کے شکر گزار ہیں تاہم دنیا کو چاہیے کہ پسماندہ ممالک کے قرضے معاف کیے جائیں یا پھر کم ترقی یافتہ ممالک کے لیے رعایتی قرضے کی سہولت دی جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس پر پرقابو پانے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن متعارف کرایا گیا۔

مزید پڑھیں:  مردان، موٹر کار بے قابو ہو کر نہر میں جا گری، 3افراد زخمی

کورونا کے باعث بڑی معاشی بدحالی کا سامنا ہے اس سے ملک میں ساڑھے 6 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، ہم کورونا وبا کا بھرپورمقابلہ کررہے ہیں۔ پاکستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی کامیاب پالیسی پرکام کیا اور دیگر ترقی پذیر ممالک کی طرح پاکستان بھی بجٹ خسارے میں کمی لارہا ہے، وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وائرس 15 لاکھ افراد کی جان لے چکا ہیں، اس وقت ہمیں کورونا کی بدترین دوسری لہر کا سامنا ہے، کورونا وائرس کی ویکسین ہر کسی کے لیے میسر ہونی چاہیے۔

مزید پڑھیں:  صوبہ بھر میں بارش کے باعث پیسکو کے 120فیڈرز ٹرپ کر گئے

دنیا کے بعض ملکوں سے متعلق عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ تشویش ناک ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ضروری ہے کہ بدعنوان سیاست دان اور جرائم پیشہ افراد کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے، انفرا اسٹرکچر کے شعبے میں سالانہ 15 کھرب ڈالر کی سرمایہ کی جائے، معاشی سیکیورٹی، تنازعات کے خاتمے کے لیے یو این کے چارٹر پر عمل یقینی بنایا جائے۔