aaaa 4

کورونا کی دوسری لہر: ملک بھر میں کورونا کے 3262 نئے کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری ہیں، این سی او سی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں کورونا کے 55مریض جاں بحق ہوئے ہیں، 24 گھنٹوں میں ملک میں 3262افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 51507ہے، ملک بھر میں کورونا کے 3 لاکھ 50ہزار 305مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ملک میں4 لاکھ10 ہزار 072 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، سندھ میں1 لاکھ 79ہزار240 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں،پنجاب میں 1 لاکھ 21ہزار 753 جبکہ کے پی 48264کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، اسلام آباد میں 31639کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ گلگت بلتستان میں 4692 ، بلوچستان میں 17333کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، آزاد کشمیر میں کورونا کے 7151 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 2983، پنجاب میں 3115 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنا ہوگا، صدر مملکت

این سی او سی رپورٹ کے مطابق کے پی میں 1389،اسلام آباد میں 332 اور بلوچستان میں 169 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں گلگت میں 98اور آزاد کشمیر میں 174افراد جاں بحق ہوئے، ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 8260 اموات ہو چکی ہیں، جبکہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 44627 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے نمازیوں کے جوتے چوری

ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کیلئے 1751 وینٹیلیٹرز مختص ہیں۔ملک بھر میں کورونا کے 331 مریض وینٹیلیٹر پر زیرعلاج ہیں، ملک کے 617 ہسپتالوں میں کورونا کے 2932مریض زیر علاج ہیں، ملک بھر میں اب تک 56 لاکھ 72ہزار 166افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔