Screen Shot 2020 12 05 at 12.29.54 PM

اسلامیہ کالج میں طلبہ تنظیموں کےدرمیان تصادم ۔ 6 طلبہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی سےخارج

ویب ڈیسک(پشاور)اسلامیہ کالج میں طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم ہوا انتظامیہ نے 6 طلبہ کو اسلامیہ کالج یونیورسٹی سے نکال دیا ہے، اعلامیہ جاری کر دیا گیا ۔نکالے گئے طلبہ میں جابرخان ، فرحان افتخار ، عثمان عالم، اسامہ عادل ، ارباب وقاص اور نعمان شیر شامل ہے۔
4 طلبہ کاتعلق خلیل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور ایک کا پختون ایس ایف کے ساتھ ہے ۔انتظامیہ کے مطابق کچھ دن قبل دونوں تنظیموں کے درمیان کنٹین میں تصادم ہوا تھا پولیس نے 10 طلبہ کے خلاف ہوائی فائرنگ اور لڑائی کا مقدمہ درج کیاتھایونیورسٹی ڈسپلن کمیٹی کے اجلاس میں 6 طلبہ کو یونیورسٹی سے نکالنے کا فیصلہ ہواخلیل سٹوڈنٹس ارگنائزیشن نیبدھ کو یونیورسٹی روڈ پراحتجاجی دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ضلع مہمند میں پہلی بار مشترکہ مشاعرے کا انعقاد