748578 1273276 PM Imran updates

این آر او نہیں ملے گا، کرپشن معاف نہیں کروں گا – وزیراعظم عمران خان

ویب ڈیسک: نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والے جو مرضی کر لیں، این آر او نہیں ملے گا، لاہور میں تیزی سے کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، ہلاکتیں بڑھ رہی ہیں، آرگنائزر اور کرسیاں دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔ جلسے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قانون توڑنے والوں کیخلاف ایف آئی آر کاٹی جائے گی۔ اپوزیشن کے جلسوں سے پریشر میں نہیں آؤں گا، پی ڈی ایم کے جلسوں میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے، ہم نے اپنے جلسے کینسل کر دیئے ہیں۔ پارٹی میں کسی کو اجازت نہیں دی کہ جلسے کریں۔

مزید پڑھیں:  سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلئے سرخ قالین پر پابندی عائد

سی پیک سے متعلق انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت پوٹینشل ہے، چین کے ساتھ سی پیک اقتصادی زونز بنا رہے ہیں، وہاں کے بڑے سرمایہ کار جلد پاکستان آئیں گے، اقتصادی زونز بننے سے نوکریاں آئیں گی۔ پاکستان عالمی سطح پر تیزی سے ترقی کرے گا، ایسی ترقی 60ء کی دہائی میں بھی نہیں ہوئی ہو گی جو آئندہ سالوں میں ہو گی۔

کراچی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں جو پارٹی جیتی ہے وہ حکومت بناتی ہے اور وہ اپنے ووٹ بنک کے لیے اندرون سندھ کام کرتے ہیں وہ کراچی کے لیے کچھ نہیں کرتے جس کے باعث شہر قائد پیچھے رہ جاتا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اب کراچی پیکیج لے آئے ہیں۔ اس عوام کے مسائل حل ہوں گے۔ سیوریج، پانی، نالے سمیت دیگر مسائل حل ہوں گے، مل کر کام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چینی کمپنیوں نے دیامر بھاشا ڈیم پر بھی کام روک دیا

انہوں نے کہا کہ بلوچستان، گلگت، سابقہ قبائلی علاقے بہت پیچھے رہ گئے تھے، گلگت کو صوبائی درجہ دے دیا ہے، قبائلی علاقے کے پی کے میں ضم ہو گئے ہیں۔ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، بلوچستان میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام کر رہے ہیں، مزید پیسے لگائیں گے، جنوبی تربت اس کی مسائل ہے، بلوچستان میں ضرورت سے زیادہ پیسے لگائیں گے۔