4a29958950a63ee9e84786543d4908e7

تعلیم کےزیورسےبڑھ کردنیا میں کوئی اور زیورنہیں ہے۔اداکارہ صنم سعید

ویب ڈیسک(کراچی)اداکارہ صنم سعید نے کہا کہ تعلیم کے زیو ر سے بڑھ کر دنیا میں کوئی اور زیو رنہیں ہے ۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لڑکیوں کے لئے تعلیم کو لازمی قرار دیتے ہوئے لکھا کہ جب ہم اپنی بیٹیوں کو اچھی تعلیم دلواتے ہیں تو ہم ان کا مستقبل محفوظ کرتے ہیں تاکہ وہ کسی کے آگے اپنی ضروریات کے لئے ہاتھ نہ پھیلا سکیں،بچیوں کو تعلیم لازمی دلائیں ۔
اداکارہ نے اپنے ڈرامے کا ایک سین سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس میں وہ ڈرامے میں بطور کشف اپنی والدہ کے ساتھ انہیں اپنی بہن کی تعلیم کے لئے والد ہ کے زیور بیچنے پر افسردہ نہ ہونے کا کہتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔