59251b94 0593 491f b51e daa6f7073356

خیبرپختونخواحکومت کا صوبےمیں ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کوجون2021 تک متعارف کرنےکا فیصلہ

ویب ڈیسک(پشاور)خیبرپختونخوا حکومت نیصوبے میں ڈیجییٹل پیمنٹ سسٹم کو جون2021 تک متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ضیا اللہ بنگش کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا وزیراعظم عمران خان کے ڈیجییٹل پاکستان ویژن کے مطابق ڈیجییٹلائزیشن کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔
صوبے میں ٹیکنالوجی سیکٹر کو تیزی سے فروغ دے رہے ہیں، جون 2021 تک صوبے میں ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم متعارف کریں گے۔ملکی معیشت کی بہتری کیلئے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم متعارف کرنا ضروری ہے، کاروبار کے لیے رقوم کی ادائیگی کا نظام ڈیجیٹلائز اور آسان کریں گے۔

مزید پڑھیں:  بجلی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان، سماعت آج ہوگی