justice faaiz

سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ صدارتی ریفرنس نظر ثانی کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا

ویب ڈیسک: (اسلام آباد): سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ صدارتی ریفرنس نظر ثانی کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا. جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں چھ رکنی بنچ آٹھ دسمبر کو سماعت کرے گا. جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نظرثانی کیس کی کارروائی ٹی وی چینلز پر براہ راست نشر کرنے کی استدعا کر رکھی ہے.

مزید پڑھیں:  6 ججز کا خط، سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس آج دوبارہ ہوگا

صدارتی ریفرنس کیس فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس:

سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، اہلیہ سرینا عیسیٰ، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل سمیت تمام نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردیں،،درخواست گزاران کی طرف سے نظرثانی درخواستوں پر سماعت کیلئے قائم کردہ بنچ پر بھی اعتراض اٹھایا گیا ہے. درخواست گزاران کا موقف ہے کہ مرکزی مقدمہ سننے والے جج صاحبان جسٹس مقبول باقر، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی کو بھی نظرثانی بنچ کا حصہ بنایا جائے.جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ: عید پیکیج سمیت دیگر سکیموں کی منظوری