NCOC 1

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکااجلاس ۔کورونامثبت کیسزکی شرح 7.59فیصدتک جاپہنچی

ویب ڈیسک(اسلام آباد)ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.59فیصد ہوگئی،این سی اوسی کے مطابق ایبٹ آباد میں مثبت کیسز کی شرح 17.57 فیصد ریکارڈ ہوئی جبکہ راولپنڈی میں مثبت کیسز کی شرح دوسرے نمبر پر ہے، راولپنڈی میں مثبت کیسز کی شرح 15.26 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔
کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 14.31 فیصد ہوگئی ،حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 12.13 فیصد ہوگئی، آزاد کشمیر میں مثبت کیسز کی شرح 11.24 فیصد ہوگئیہے۔ بلوچستان میں مثبت کیسز کی شرح 10.46 فیصد، گلگت میں 3.92 فیصد ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے مطابق اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح 5.27 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔خیبرپختونخوا میں مثبت کیسز کی شرح 9.68 فیصد ہوگئی پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 4.15، سندھ میں 10.74 فیصد ہوگئی،سوات میں مثبت کیسز کی شرح 4.31 فیصد، کوئٹہ میں 6.42 فیصدہوگئی میرپور میں مثبت کیسز کی شرح 5.77، مظفرآباد میں 10.61 فیصد ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاورہائیکورٹ،مرادسعید ودیگرکےکاغذات منظوری کیخلاف درخواستوں پرفریقین کونوٹس جاری