molama

کرونا کی آڑ میں بچوں کا مستقبل تباہ کیا جا رہا ہے۔تعلیمی اداروں کو فوراً کھول دیا جاۓ-،مولانا فضل الرحمن

ویب ڈیسک (لکی مروت):مولانا فضل الرحمان کا خطاب میں کہنا تھا کہ جب تک عالم اسلام پر موجودہ حکمرانوں کی طرح لوگ مسلط ہیں ہم عالم کفر کیلئے آسان شکار ہیں، موجودہ حکمرانوں نے کشمیر پر بھارت کے قبضے کو قانونی شکل دے دی، ہمارے نااہل حکمرانوں نے بھارت کو خطے میں بالادستی دلا دی ہے، پاکستان کی پوری تاریخ میں ایسا نا اہل حکمران نہیں آیا، امت مسلمہ اس وقت یتیم ہے، اسرائیل کو بالادستی دلائی جا رہی ہے، کرونا کی آڑ میں بچوں کا مستقبل تباہ کیا جا رہا ہے۔تعلیمی اداروں کو فوراً کھول دیا جاۓ، پاکستان کے حکمرانوں نے کشمیر پر ہندوستان کے قبضے کو قانونی قرار دیا، پاکستان کے نااہل حکمرانوں نے ہندوستان کو بالادستی کا موقع فراہم کر دیا، موجودہ حکمران نے امت مسلمہ کو یتیم کرنے کی پالیسی اختیار کی ہے۔
پاکستان کی تاریخ میں ایسا نالائق اور ناجائز حکمران پہلے کبھی نہیں ایا، عمران کی پہلی اولاد بھی ناجائز تھی اور پہلی حکومت بھی ناجائز ہے، ہماری تحریک اس وقت تک چلتی رہے گی جب تک تمہارا دھڑن تختہ نہیں ہوگا، پی ٹی آئ کے موجودہ ورکرز جو اپنے اپ کو پٹھان کہتے ہیں ان کا پشتون قوم سے دور کا واسطہ نہیں ایسے ورکرز سے خواتین بھی بہتر ہیں، ملکی معیشت کو موجودہ حکومت نے تباہ کردیا، پاکستان کی مجموعی پیداوار کا تخمینہ صفر سے بھی کم سطح پر آگیا، پاکستان کی تاریخ میں معیشت اتنی نچلی سطح پر پہلے کبھی نہیں آئی، اسٹیبلشمنٹ نااہل حکمرانوں کی پشت پناہی کر رہی ہے، نااہل حکومت,ووٹوں میں دھاندلی اور ملکی کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کی زمہ دار اسٹیبلشمنٹ ہے، جنرل گلہ کر رہے ہیں کہ ہمارا نام نہ لیا جاۓ ۔عمران کی پیچھے سے ہٹ جاؤ ہم آپ کا نام لینا چھوڑ دینگے، لاہور جلسے میں بھرپور شرکت کرینگے، ملتان میں جو حشر کیا ہے لاہور میں اس سے بھی بدتر حالت کرینگے، حکمران سیاسی کارکنوں کو گرفتار کرکے بدمعاشوں کے ساتھ جیل میں بند کر رہے ہیں،
ہماری تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک موجودہ حکومت کا دھڑن تختہ نہیں ہو جاتا، ملک کی معیشت مکمل تباہ ہو گئی ہے، اس وقت پوری قوم مشکل میں مبتلا ہے لیکن اگر ایک جرنیل اس کے پیچھے کھڑا ہے اس سے ہم گلہ کیوں نہ کریں، جرنیل صاحب اس نااہل کو آپ نے مسلط کیا ہے اور اب اس کی پشت پر کھڑے ہیں، جرنیل صاحب ہم فوج کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔سب کو آئین کے دائرے میں رہنا ہوگا، اب لاہور جائیں گے اور کوئی ہمیں نہیں روک سکتا، ہم ملتان میں پولیس تشدد اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں. ہم نے موجودہ حکومت کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  صوابی میں دفعہ144نافذ ،ندی نالوں میں نہانے پر پابندی