رستم :گجرات لینڈے سے تعلق رکھنے والے مقتو ل مزدوروں کی نماز جنازہ ادا

ویب ڈیسک (رستم): گجرات لینڈے سے تعلق رکھنے والے قتل ہونیوالے مزدوروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ،دونوں مزدورکار گزشتہ روز اپر اورکزئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل کردئیے گئے ۔لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ عالمگیر نامی سائٹ انجینئر تاحال غائب ہے، لواحقین نے بخشالی چوک میں لاشیں رکھ کر احتجاج ریکارڈ کردیا۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ دونوں نوجوانوں کو شہدا پیکیج کا اعلان کیا جائے ۔

ذرائع کے مطابقشہید ہونیوالے مزدورکار اورکزئی میں پولیس چوکی تعمیر کرنے میں مصروف تھے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس چوکی ڈیوٹی پر موجود چوکیدار زندہ ہے، جو قابل تشویش ہے ۔حکومت سے ملزمان کی گرفتاری اور مغوی سائٹ انجینئر کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔