پشاور:مغوی نومولود بچہ24 گھنٹوں کےاندربازیاب

ویب ڈیسک(پشاور) حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے گائنی بی وارڈ سے نومولود بچے کے اغواء میں ملوث ملزمان 24 گھنٹے کے اندر اندربچے کوبحفاظت بازیاب کرلیا گیا۔ایس ایس پی آپریشن کے مطابق گرفتار ملزمان میں ہمایون اور اس کی بیوی مسماۃ (ح) اور رشتہ دارنعمت اللہ ،عصمت اللہ ،عبید اللہ ، ذوبید اللہ اورحمید حیات شامل ہیں
ملزمان نے اولاد نہ ہونے کی وجہ سے نومولود بچہ کواغواء کرنے کا اعتراف کر لیا ہے، بحفاظت بازیاب بچہ کو پولیس نے اس کے والدین کے حوالےکر دیا ہے۔
نومولود بچے کی گمشدگی کی رپورٹ اس کے والد عبدل محمد کی مدعیت میں مورخہ 16 دسمبرکو تھانہ حیات آباد میں درج کی گئی تھی۔
ایس پی کینٹ محمد طاہر شاہ وزیر کی سربراہی میں اے ایس پی حیات آباد ناصرمحمود اورایس ایچ او تھانہ حیات آباد محمد علی نے کاروائی کی ہے۔ تفتیشی ٹیم نے سائنسی بنیادوں پر کام کرکے کامیابی حاصل کی،بچے کے والدین اور ان کے خاندان نے پشاورپولیس کی پزیرائی کی اور کے پی کے پولیس کو دعائیں دی۔