shoaib akhtr

محمدعامرکو میرےحوالےکریں پھردیکھیں،شعیب اخترکی تجویز

ویب ڈیسک(راولپنڈی )شعیب اختر نے کہا کہ محمد عامر کو ضائع نہ کریں،مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پران کا کہنا ہے کہ محمدعامرکومیرے حوالے کردیں پھردیکھیں وہ میدان میں کیسے حیران کرتا ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ اُنہیں یہ فیصلہ قومی ٹیم کی منیجمنٹ کے رویے کی وجہ سے کرنا پڑا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان کیلئے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 50 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے مایہ ناز فاسٹ بولر محمد عامر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر محمد عامر کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کی تصدیق کردی ہے اور پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ محمد عامر کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا