116186994 gettyimages 1230222641

پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ٹی20 سیریز میں شکست

ویب ڈیسک :نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 9 وکٹوں سے باآسانی شکست دیکر سیریز بھی اپنے نام کر لی۔حریف ٹیم نے دوسرے میچ میں پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔ قومی ٹیم نے جیت کیلئے164 رنز کا ہدف دیا تھا۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ ہدف1 وکٹ کے نقصان پر19.1 اوور میں پورا کیا۔
کیوی اوپنرٹم سیفرٹ نے برق رفتارنصف سنچری بنائی، وہ تریسٹھ گیندوں پر تین چھکوں کی مدد سے چوراسی رنزبن اکرناٹ آؤٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کے واحد آؤٹ ہونے والے کھلاڑی مارٹن گپٹل تھے جو 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ٹم سیفرٹ نے 84 اور کیوی کپتان کین ولیمسن نے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔محمد حفیظ کی 99 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستانی ٹیم نے دورہ نیوزی لینڈ میں ناقص ترین آغاز کیا ہے۔ ابتدائی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ غلط ثابت ہوا اوربیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی

مزید پڑھیں:  رولنٹ اولٹمنز قومی ہاکی ٹیم کے کوچ مقرر، 22 اپریل سے کیمپ جوائن کرینگے