کرینہ کپورنےتیمورکی چوتھی سالگرہ پرمحبت سےبھرپورجذبات کااظہار کیا

ویب ڈیسک :بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے بیٹے تیمور علی خان کی چوتھی سالگرہ پر سوشل میڈیا پر محبت سے بھرپور جذبات کااظہار کیا ہے۔


سالگرہ کے موقع پر کرینہ نے انسٹاگرام پر تیمور کی ایک پیاری سی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ گھاس کاگٹھا اٹھائے گائے کو کھلانے جارہے ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے تیمور کی دیگر سرگرمیوں پر مشتمل تصاویر بھی شیئر کیں جس میں تیمور کہیں برف سے کھیل رہے ہیں تو کہیں بکری کے بچوں کے ساتھ دل بہلا رہے ہیں۔

اپنی پوسٹ میں کرینہ نے لکھا ہے کہ 'میں تمہاری چوتھی سالگرہ پر بہت زیادہ خوش ہوں، مجھے خوشی ہے کہ تم جو کرنا چاہتے ہو وہ ہمت ،لگن اور بھرپور توجہ سے کرتے ہو جس پر مجھے بہت خوشی محسوس ہوتی ہے، جس طرح تم گائے کو گھاس کھلا رہے ہو تو میری دعا ہے کہ خدا آپ کو ہمیشہ محنتی انسان بناکر رکھے۔