پی آئی اے کا سعودیہ کیلئے کارگو پروازیں چلانے کا اعلان

ویب ڈیسک (اسلام آباد) پی آئی اے کا سعودیہ کیلئے کارگو پروازیں چلانے کا اعلان ۔کوویڈ سے متاثرہ معیشت کے فروغ اور برآمدات بڑھانے کی حکومتی ہدایات پر آپریشن کا آغازکر دیا گیا ۔پاکستان سے پھل، سبزیاں اور حلال گوشت سعودیہ عرب کو برآمد کیا جاتا ہے۔
مسافر پروازوں پر پابندی کے باعث برآمدات متاثر ہونے کا خدشہ تھا ۔سی ای او پی آئی اے نے ہدایات جاری کی ہیں کہ نہایت پر کشش اور مناسب نرخ رکھے جائیں ،گزشہ روز پی آئی اے کی پہلی پرواز پاکستان سے 42 ٹن کارگو لے کر جدہ روانہ ہوئی ۔پی ائی اے نے پہلے ہی پاکستان تا چین کی بھی کارگو پروازیں شروع کر رکھی ہیں۔