.jpeg

بی آر ٹی سٹیشن پر گارڈز کا طالب علم پر تشدد کا معاملہ

ویب ڈیسک (پشاور): بی آر ٹی سٹیشن پر گارڈز کا طالب علم معاذ اقبال پر تشدد معاملہ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے تحقيقات کے لیے انکوائری کے احکامات جاری کردیے، انکوائری کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر طارق عثمان کی سربراہی میں ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے 3 افسران مقرر،

ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل سلمان نثار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل عارف وزیر بھی انکوائری افسر مقرر،
بی آر ٹی گاردز کا طالب علم پر تشدد کے لیے انکوائری 3 دن میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس میں شک کا فائدہ ملزمان کو جائے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ

طالب علم معاذ اقبال اور ان کے والد جاوید اقبال کی صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کے ساتھ ملاقات،
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے موقع پر ٹرانس سی ای او فیاض خان کو اپنے آفس طلب کیا، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد نے کہا کہ بی آر ٹی میں عوام کے ساتھ ناروا سلوک اور بدتمیزی برداشت نہیں کرینگے، قانون سب کے لیے ایک ہے بی آر ٹی گارڈز کی اور شکایات بھی آر رہی ہیں۔ گارڈز ہو یا پولیس سب عوام کے تحفظ کے لئے ہے وہ اپنا قبلہ درست کریں۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کی اگلی قسط کی رواں ماہ کے آخر تک منظوری کا امکان