شہر اقتدار میں افسوس ناک ٹریفک حادثہ۔4افراد جاں بحق 11 شہری زخمی

ویب ڈیسک(اسلام آباد )سرنگرہائی وے پرکوسٹر اور سوزوکیوں کے درمیان خوفناک حادثہ پیش آیا حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 11شہری زخمی ہو گئے ہیں۔ کوسٹر میں ائیرپورٹ کے ملازمین ڈیوٹی دینے جارہے تھے۔

پولیس زرائع کے مطابق زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،پولیس اورٹریفک پولیس موقع پر موجود تھے۔ رپورٹ کے مطابق ہلاکتیں سوزوکی میں موجود شہریوں میں ہوئی ہیں۔