لوئر چترال : ٹیوٹا گاڑی کو حادثہ،1جاں بحق 2افرادزخمی

(لوئر چترال) چترال کے مقام رمبور پالاروغ میں ٹیوٹا گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے ،حادثے کے نتیجے میں دو افراد زخمی، جبکہ ایک زخمی RHC ایون میں دم توڑ گیاہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر دونوں زخمیوں کو ریسکیو 1122 ایمبولینس کے ذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال لوئر چترال منتقل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت گاڑی میں ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے،حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والےسید انور اور زخمی ہونے والے مصباح الدین اور شیر وزیر کا تعلق رمبور سے ہے۔