کوہاٹ: مکان کی چھت گر گئی ،دو بچے جاں بحق، میاں بیوی زخمی

ویب ڈیسک (کوہاٹ): جرما میں مکان کی چھت گر گئی ،دو بچے جاں بحق ، میاں بیوی زخمی، ریسکیو 1122 نے بچوں کی لاشیں اور زخمی والدین کو ملبے سے نکال لیا، بچوں کی لاشیں اور زخمی ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل،ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں میں دو سالہ سائرہ اور بارہ سالہ مہناز شامل ہیں۔