نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کی زیر صدارت پارٹی رہنماوں کا مشاورتی اجلاس

ویب ڈیسک :نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کی زیر صدارت پارٹی رہنماوں کا مشاورتی اجلاس،

ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس اسلام آباد میں احسن اقبال کی رہائشگاہ پر ہورہا ہے، اجلاس میں احسن اقبال، خواجہ آصف، سردار ایاز صادق اور مریم اورنگزیب سمیت دیگر شریک،اجلاس میں مسلم لیگ ن کے یوم تاسیس کی تیاری اور مریم نواز کے خطاب کے خدوخال پر مشاورت،

خواجہ محمد آصف نے تمام پارلیمانی اراکین کو دعوت نامہ بھی بھجوا دیئے، پاکستان مسلم لیگ ن کل اسلام آباد میں یوم تاسیس منائے گی۔ مریم نواز کی پارٹی قائد نواز شریف سے ہونے والی بات چیت پر بریفنگ، آزاد کشمیر انتخابات اور گلگت بلتستان کے حالیہ انتخابات اور مہم چلانے پر بھی مشاورت، حکومت مخالف تحریک کو تیز کرنے کی حکمت عملی پر بھی غور، پی ڈی ایم کی آئندہ کی حکمت عملی اور جلسوں سے متعلق بھی بات چیت۔