وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک (اسلام آباد):وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منعقد ہوگا،وفاقی کابینہ کے اجلاس کا سات نکاتی ایجنڈا جاری،کابینہ کو بیرونی قرضوں کے علاوہ فارن فنڈکے استعمال پربریفنگ دی جائے گی،گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کابینہ اجلاس میں پیش ہوگا۔

کابینہ اجلاس میں مارگلہ روڑ پر تجاوزات ہٹانے کی رپورٹ پیش کی جائےگی،پمرا کونسل آف کمپنلینٹ کی تشکیل نو کی منظوری دی جائے گی۔

ہائیڈو کاربن ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے ڈی جی کی تقرری کی منظوری دے گی ،نوشہرہ میں ریلوے زمین پر کیثیر المزلہ عمارت کی تعمیر کی منظوری دی جائے گی۔

گلگت بلتستان میں ٹمبرمافیا کے خلاف اقدام لئے ایف سی کی تین سال کے لئے تقرری کی منظوری دی جائے گی۔