چیئرمین نیب ہم نےلگایاتھایہ مطلب نہیں کہ وہ کھلی دہشتگردی کریں-مریم نواز

ویب ڈیسک:نائب صدر (ن) لیگ مریم نواز کی میڈیا سے گفتگو

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نیب نے خواجہ آصف کوگرفتارکرلیا ہے،حکومت کےجانےکا خوف ان کے چہروں سے نظرآرہاہے،شکست سے خوفزدہ ہوکرایسےفیصلے کیے جارہے ہیں،خواجہ آصف کوکہاگیانوازشریف کاساتھ چھوڑدو.

ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نےکہانوازشریف کاساتھ نہیں چھوڑوں گا،شکست سے خوفزدہ ہوکرایسےفیصلے کیے جارہے ہیں،تمام ممبران کےاستعفےمجھے مل چکےہیں،نیب کوبلین ٹری سونامی،ادویات اسکینڈل نظرنہیں آرہا،چیئرمین نیب ہم نےلگایاتھایہ مطلب نہیں کہ وہ کھلی دہشتگردی کریں.

مریم نواز کی میڈیا سے بات چیت ان کا کہنا تھا کہ نیب کوآٹا،چینی اورایل این جی چورنظرنہیں آرہے،کل پی ڈی ایم کی میٹنگ ہےگرفتاری پرردعمل آئےگا،خواجہ آصف کوچھوڑناپڑےگاورنہ حالات خراب ہوسکتےہیں،ذرائع سےآنے والی خبریں پیپلزپارٹی نہیں کوئی اورریلیزکرتاہے،پیپلزپارٹی کااعلامیہ آنےتک کوئی بات نہیں کروں گی.