45a2a903 0695 40bd b54f 7d99fc14a46c

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 ایڈیشنل ججزطارق محمودجہانگیری اوربابرستارنےعہدوں کاحلف اٹھالیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 ایڈیشنل ججز جسٹس بابر ستاراورجسٹس طارق محمود جہانگیری نے بطور ایڈیشنل جج عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نےدونوں ایڈیشنل ججز سےحلف لیا،دونوں ایڈیشنل ججز کو اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد سے ایک سال کی مدت کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، شہر اور مضافات میں ہلکی بارش، فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بابر ستار اور طارق محمود جہانگیری کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر کیا۔ججز کے تقررکے لیے بنی پارلیمانی کمیٹی نے 21 دسمبر کو بابر ستاراور طارق محمود جہانگیری کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کی حیثیت سے تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔

مزید پڑھیں:  عدالت کا بشریٰ بی بی کا اینڈوسکوپی ٹیسٹ کروانے کا حکم