859938 061001 updates

محکمہ تعلیم کا سکولوں میں عارضی اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد):محکمہ تعلیم نے عارضی اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مستقل اساتذہ کی بھرتی کا طریقہ کار میں پیچیدگیاں ہونے پرعارضی اساتذہ کو فوری طور پر بھرتی کیا جائے، پیرنٹس ٹیچر کونسل ہی اعلانات کے ذریعے امیدوار مہیا کرے گا،پی ٹی سی کونسل امیدواروں کی سکروٹنی کے بعد محکمے کے افسران کنٹیکٹ کریں گے۔

مزید پڑھیں:  بجلی کا یونٹ 2 روپے 94 پیسے مزید مہنگا ہونے کا امکان

اعلامیہ کے مطابق ریموٹ ایریاز میں پی ٹی سی کے ذریعے اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جائے گا، اساتذہ کی فکس تنخواہوں پر بھرتیکی جائی گی۔پرائمری سکول ٹیچر کی تنخواہ 20 ہزار، مڈل 25 ہزار اور ہائی سکول کے اساتذہ کی تنخواہ 30 ہزار روپے ہوگی۔

مزید پڑھیں:  مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک بھر میں آج سے موسلادھار بارشوں کا امکان

عارضی اساتذہ کو تنخواہیں پی ٹی سی فنڈز سے ادا کی جائیگی۔