بیٹیوں کا باپ نہ ہوتا تو اتنا ترقی پسند نہ ہوتا،محمداحمد

ویب ڈیسک (کراچی) اداکار محمد احمد نے کہا کہ وہ اگر بیٹیوں کے باپ نہ ہوتے تو شاید اتنے ترقی پسند نہ ہوتے۔

انہوں نے کہاکہ وہ اور ان کی بیوی اس بات کے قائل ہیں کہ بیٹیوں کو معیاری تعلیم دی جائے اور انہوں نے اپنی بیٹیوں کو اعلیٰ تعلیم دلوائی ہے تاکہ وہ کسی اچھے مقام پر پہنچ سکیں اور خود مختاری کی زندگی گزاریں۔