nadia khan 680x425 1

اداکارہ نادیہ خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

ویب ڈیسک (کراچی): معروف اداکارہ نادیہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سبز رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں، نادیہ خان کے ہاتھوں میں مہندی لگی ہے اور انہوں نے گجرے بھی پہن رکھے ہیں

معروف اداکارہ نادیہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی اور بتایا کہ وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں ہیں۔

حال ہی میں نادیہ خان کے شادی سے متعلق خبریں سامنے آئی تھیں تاہم اداکارہ کی جانب اس وقت خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نادیہ خان 2 بار شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور ان کے تین بچے ہیں۔