corona 17

کورونا کےوارتھم نہ سکے،مزید 53افراد دم توڑگئے

ویب ڈیسک(اسلام آباد ): پاکستان میں کرونا کے وارجاری ہیں، چوبیس گھنٹے کےدوران ملک میں کرونا کے مزید 53 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید دو ہزار دو بہتر نئے کرونا کیسزرپورٹ ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار 663 ہے جس میں سے ایک ہزار 784 کیسزتشویشناک نوعیت کے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کےمہمانوں پربری نظرڈالنےوالےہردہشتگردکاخاتمہ کرینگے،آرمی چیف

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران 44 ہزار 392 کرونا ٹیسٹ کیے گئے تھے جس میں سے 2 ہزار سے زائد مثبت آگئے، ملک میں کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 5.11 فیصد ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  امریکی منصوبوں کے ذریعے لاکھوں پاکستانی بجلی استعمال کر رہے ہیں، ملر

این سی او سی کے مطابق مجموعی کیسز 4 لاکھ 86 ہزار 634 رپورٹ ہوئے جس میں سے 4 لاکھ 40 ہزار 660 کرونا مریض صحت یاب ہوگئے۔

کرونا وائرس نے 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 53 مریضوں کی جان لے لی جس کے بعد کرونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 311 ہوگئی۔