اداکارہ صنم جنگ نے ‘طلاق’ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

ویب ڈیسک(کراچی): شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم جنگ نے شوہر سے علیحدگی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم جنگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ قسام اور میرے بارے میں ان افواہوں کی کوئی حقیقت نہیں ہے کہ میں الگ ہوگئی ہوں۔‘

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ افواہ میری انسٹا پوسٹ پر شائقین کے تبصرے سے شروع ہوئی اور یہ سراسر مضحکہ خیز ہے، میرا اس قسم کی پوسٹ پر وضاحت دینے کا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن قسام اور میرے اہل خانہ اس پریشانی کے مسئلے پر روزانہ فون کالز کرتے رہے ہیں۔

صنم جنگ نے بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر قسام ہنسی خوشی شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں اور اگلے ہفتے شادی کی چھٹی سالگرہ منانے والے ہیں۔

واضح رہے کہ صنم جنگ اور ان کے شوہر کے درمیان علیحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں۔

صنم جنگ 2016 میں دیرینہ دوست قسام جعفری سے شادی کے بندھن میں بندھی تھیں، ان کے شوہر پیشے کے اعتبار سے پائلٹ ہیں اور دونوں کی ایک بیٹی ہے جس کا نام الایا جعفری ہے۔